اقوام متحدہ نے سیلاب متاثرین کے لیے مالی امداد جاری کردی

Aug 28, 2025 | 09:19:AM
اقوام متحدہ نے سیلاب متاثرین کے لیے مالی امداد جاری کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اقوام متحدہ نے پاکستان میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے ابتدائی طور پر 6 لاکھ ڈالر کی مالی امداد جاری کر دی۔
 اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ یو این ہنگامی امدادی فنڈ سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے 6 لاکھ امریکی ڈالر کی امداد جاری کردی گئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ پاکستان میں گزشتہ 10 روز میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے مجموعی طور پر 400 افراد جاں بحق اور 190سے زائد زخمی ہوئے جبکہ 20ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:راوی میں شاہدرہ کے مقام پر پانی کی سطح خطرناک حدتک بلند، ہائی الرٹ جاری
ترجمان نے مزیدکہا کہ متاثرہ علاقوں میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی شدید قلت ہے، سیلاب متاثرین کو پناہ گاہوں، طبی امداد کے لئے نقد معاونت، حفظان صحت کے سامان اور پینے کے صاف پانی کی اشد ضرورت ہے، خصوصی طور پر سیلاب متاثرین خواتین اور بچیوں کے تحفظ کے اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔