راوی میں سیلابی صورتحال شدت اختیار کرگئی،بندٹوٹ گیا،پانی لاہور میں داخل

شاہدرہ سے 2 لاکھ کیوسک تک پانی کا ریلا گزرے گا،بلوکی ہیڈورکس پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے،ڈی جی پی ڈی ایم اے

Aug 28, 2025 | 08:33:AM
راوی میں سیلابی صورتحال شدت اختیار کرگئی،بندٹوٹ گیا،پانی لاہور میں داخل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے, طاہر جمیل، ارباز خان) دریائے راوی میں بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے پر شاہدرہ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب آگیا، پانی کا بہاؤ ایک لاکھ83ہزار کیوسک تک پہنچ گیاجس میں اضافے کا امکان ہے، نشیبی علاقوں میں سیلاب کے شدید خطرے کے باعث ہائی الرٹ جاری کر دیا گیاہے۔

 دریائے راوی میں سیلابی صورتحال شدت اختیار کرگئی ہے اورلاہور کے علاقے موہلنوال کے قریب دریا کا بند ٹوٹنے سے تھیم پارک سوسائٹی میں پانی داخل ہوگیاہے جس کے بعد متاثرہ علاقوں سےنقل مکانی کا سلسہ جاری ہے،شاہدرہ کے قریب پانی کابہاؤ 1 لاکھ 97 ہزار 981 کیوسک ریکارڈکیاگیاہے جبکہ راوی سائفن کےمقام پر1لاکھ17ہزار200 کیوسک ہے، بلوکی کے مقام پر بہاؤ 1 لاکھ 88 ہزار 800 کیوسک ریکارڈکیاجارہاہے۔

کمشنر لاہور کا کہنا ہےکہ دریائے راوی میں پانی کی گنجائش 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک ہے، ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ سمیت تمام محکموں کی تیاریاں مکمل ہیں، ممکنہ خطرے والے علاقوں سے مکینوں کا انخلا جاری ہے۔

جسڑ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 66 ہزار کیوسک سے زائد ریکارڈکیاگیا، سائیفن کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب اونچے درجے میں تبدیل ہوگیا، پانی کا بہاؤ 99ہزار700 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 3ہزار کیوسک تک پہنچ گیاہے۔
دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے اورآئندہ 12 گھنٹوں میں شاہدرہ کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں مزید اضافہ ہوگا،ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیاکے مطابقشاہدرہ سے تقریبا 2 لاکھ کیوسک تک پانی کا ریلا گزرے گا،بلوکی ہیڈورکس کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے،بلوکی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 93 ہزار کیوسک ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دریائے چناب میں بھی ہیڈ قادر آباد کے مقام پر پانی کے دباؤ میں مسلسل اضافہ ہورہاہے،ہیڈ قادر آباد کے مقام پر بہاؤ 9 لاکھ 96 ہزار کیوسک ہے،پانی کے دباؤ سے بند ٹوٹنے کا خدشہ ہے،قادر آباد ہیڈ ورکس کے ٹوٹنے سے حافظ آباد اور چنیوٹ کے علاقے شدید متاثر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:رائیونڈ: 30 روپے کی خاطر 2 بھائیوں کے قاتل ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
 ریلیف کمشنر نبیل جاویدکے مطابق  دریائے راوی کے پاٹ میں بسے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ شہریوں کو غیر ضروری دریا کے اطراف جمع نہ ہونے دیں، شہریوں سے التماس ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور محفوظ رہیں،دریاؤں کے اطراف سیرو و تفریح کیلئے ہرگز نہ جائیں ،ناگہانی صورتحال میں انتظامیہ سے تعاون کریں۔