ایشیا اور ورلڈ کپ سے قبل قومی ٹیم نے دنیا بھر کی ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

Aug 28, 2023 | 21:11:PM
ایشیا اور ورلڈ کپ سے قبل قومی ٹیم نے دنیا بھر کی ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے بڑے ٹورنامنٹس سے چند  دن  قبل کرکٹ ٹیم نےعالمی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے دنیا بھر کی ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ۔ 

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہی شاہ آفریدی ، نسیم شاہ، حارث رئوف فہیم اشرف اور محمد وسیم جونیئر کے پیس اٹیک کر خوب چرچا ہو رہا ہے، رفتار اور سوئنگ کے  باعث پاکستانی پیس اٹیک کو ایشین کنڈیشن میں سب سے خطرناک بولنگ اٹیک کہا جارہا ہے ۔

بھارتی پنڈت اور کرکٹ گرو اس کا بات دعوی کر رہے ہیں کہ کہ بابر اعظم کی کپتانی میں پاکستانی ٹیم بھارت سے زیادہ مضبوط نظر آرہی ہےجبکہ بھارتی بیٹرز بھی پاکستانی بولرز کا سامنا کرنے کیلئے تیاریاں کر رہے ہیں۔

بھارتی کپتان روہت شرما شاہین شاہ کا سامنا کرنے کیلئے تیاری میں مصروف ہیں جبکہ ویرات کوہلی کیمپ میں اسپنرز پر تیاری کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آخر کار ریلوے ملازمین کو بڑی خوشخبری مل گئی، حکومت نے بڑی منظوری دیدی

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی موجودہ ٹیم کی خوبی یہ ہے کہ وہ بڑے مارجن سے بھی میچ جیت رہی ہے اور بڑے اہداف کو قریب آکر بھی حاصل کر لیتی ہے۔

پاکستانی بولنگ کیساتھ ساتھ بیٹنگ لائن میں دنیا کے بیٹربابراعظم،محمد رضوان،امام الحق،فخر زمان،افتخار احمد،سلمان علی آغا،سعود شکیل شامل ہیں۔

بھارتی مشہور تجزیہ کار ہارشا بھوگلے نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کو حریف ٹیموں کیلئےخطرے کا سگنل قرار دیا ہے۔