ماہ صفر کا چاند نظر آگیا

Aug 28, 2022 | 21:29:PM
ماہ صفر، چاند نظر آ گیا،
کیپشن: چاند، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ماہ صفر کا چاند نظر آگیا،کل 29 اگست بروز سوموار کو ملک بھر میں یکم صفر ہوگی،چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد نے باضابطہ اعلان کیا۔
تفصیلات کے مطابق صفر کا چاند دیکھنے کیلئے صوبائی رویت ہلال کمیٹی کا ایوان اوقاف میں اجلاس ہوا،اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی روئت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی، اجلاس میں مفتی رمضان سیالوی، مولانا افضل حیدری، مولانا سبطین اکبر نے شرکت کی ،اجلاس میں مفتی اسحاق ساقی اور ڈائریکٹر محکمہ موسمیات چودھری اسلم سمیت دیگر شریک ہوئے۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے شہادتیں موصول ہونے پر صفر کا چاند نظر کا اعلان کردیا،ان کا کہناتھا کہ یکم صفر پیر ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں2 ستمبر تک تعطیلات کا اعلان