کر کٹر شا دا ب خا ن نے اپنی شا دی سے متعلق حقا ئق وا ضح کر دیئے

Aug 28, 2021 | 19:03:PM
کر کٹر شا دا ب خا ن نے اپنی شا دی سے متعلق حقا ئق وا ضح کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ما نیٹر نگ ڈیسک) پاکستان وائٹ بال ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے خود ہی اپنی شادی سے متعلق بتادیا۔

تفصیلات کے مطابق شاداب خان نے  انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سوال و جواب کا سیشن رکھا جس میں ان کے مداحوں نے ان سے ذاتی زندگی سے متعلق سوال کیے۔ایک مداح نے آل راؤنڈر سے سوال کیا کہ آپ شادی کب کر رہے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں:چو ہنگ میں رکشا ڈرائیور کے ہاتھوں زیادتی کا شکا ر ماں بیٹی نےملزمو ں کو شناخت کرلیا یا نہیں۔۔خبر آگئی

اس پر شاداب خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'بھائی جب کوئی لڑکی گھر والوں کو مل جائے'۔اس کے علاوہ ایک اور صارف نے بھی ان سے سوال کیا کہ آپ کی شادی کب ہوگی؟ اس پر بھی جواب دیتے ہوئے شاداب نے کہا کہ 'اچھا سوال ہے لیکن جواب نہیں ہے'۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شاداب کے جوابات سے یہی ظاہر ہورہا ہے کہ وہ اپنے والدین کی پسند سے ہی شادی کریں گے۔

یا د  رہے کہ شاداب خان 53 ٹی ٹوئنٹی ، 48 ون ڈے اور 6 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نور بخاری کے بعد ایک اور ادا کا رہ کا مذہب کی جا نب لگائو۔۔ شوبز کو خیرباد کہہ دیا