ایندھن کی بچت اور اضافی کفایت شعاری اقدامات سے متعلق کابینہ کمیٹی کا اہم اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایندھن کی بچت اور اضافی کفایت شعاری اقدامات سے متعلق کابینہ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزراء، صوبائی چیف سیکریٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ نائب وزیراعظم نے کفایت شعاری اقدامات پر عملدرآمد کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ موجودہ چیلنجز کے تناظر میں تمام شعبوں میں بچت اور کفایت شعاری کو اپنانا ناگزیر ہو چکا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ صرف انتہائی ضروری اور وقت کے تقاضوں سے ہم آہنگ سرکاری امور میں ہی استثنیٰ کی درخواستیں کمیٹی کے سامنے پیش کی جائیں۔
اجلاس کے دوران وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی کے لیے تیار کردہ خصوصی ڈیش بورڈ پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔
یہ بھی پڑھیں :نواز شریف کی طرح کسی لیڈر نے فنکاروں کو سپورٹ نہیں کیا: وسیم عباس