محسن نقوی کی فتح دوم میزائل سسٹم کے  کامیاب تربیتی مشق پر قوم کو مبارکباد 

Apr 28, 2026 | 18:18:PM
محسن نقوی کی فتح دوم میزائل سسٹم کے  کامیاب تربیتی مشق پر قوم کو مبارکباد 
کیپشن: وزیر داخلہ محسن نقوی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مقامی طور پر تیار کردہ  فتح دوم میزائل سسٹم کے  کامیاب تربیتی مشق پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔

محسن نقوی کا اپنے بیان میں کہناتھا کہ مقامی طور پر تیار کردہ فتح دوم میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ پاکستان کے سائنسدانوں اورانجینئرز کا شاندار کارنامہ ہے،   کامیاب تربیتی تجربہ  دفاعی شعبے میں ایک اہم  پیش رفت ہے۔ 

وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہناتھا کہ سائنسدانوں اور انجینئرز  کو فتح دوم میزائل سسٹم کے کامیاب تجربے پر مبارکباد دیتا ہوں،پاکستان کے سائنسدانوں اور انجینئرزکی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر ناز ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چھٹیاں ہی چھٹیاں! خوشی کی خبر آ گئی