مئی میں14سے 15 چھٹیاں؟ عوام کےلیے خوشی کی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مئی 2026 میں سرکاری، ہفتہ وار، یومِ تکبیر اور عیدالاضحیٰ کی ممکنہ چھٹیوں کو ملا کر مجموعی طور پر 14 سے 15 چھٹیاں ملنے کا امکان ہے۔
یومِ مزدور یکم مئی کو جمعہ کے روز آ رہا ہے،اس کے ساتھ 2 اور 3 مئی ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات شامل ہو کر سرکاری و نجی ملازمین کو مسلسل تین دن کی چھٹیاں مل جائیں گی۔
مہینے کے آخر میں عیدالاضحیٰ کے باعث مزید تعطیلات متوقع ہیں، اگر 17 مئی کو چاند نظر آگیا تو عیدالاضحیٰ 27 سے 29 مئی کے درمیان متوقع ہے، اس صورت میں ہفتہ وار تعطیلات کے ساتھ ملا کر پانچ چھٹیاں ہوسکتی ہیں،لیکن اگر 17 مئی کو چاند نظر نہ آیا اور ذیقعد کے 30 دن مکمل ہوئے تو عیدالاضحیٰ 28 سے 30 مئی کے دوران منائی جا سکتی ہے،اس صورت میں اتوار31 مئی کی چھٹی بھی اس میں شامل ہو جائے گی۔
اگر حکومت پیر 25 مئی کو اضافی چھٹی کا اعلان کرتی ہے تو یہ 23 اور 24 مئی کی ہفتہ وار تعطیلات کے ساتھ مل سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سونا8900 روپے سستا، نئی فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی؟
ذوالحج کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 17 مئی کو طلب کیا گیا ہے جس کے بعد عیدالاضحیٰ کی حتمی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔