عوامی دباؤ کام کر گیا،حکومت کا لاک ڈاؤن میں جزوی نرمی کا فیصلہ
پرائس مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر تمام مارکیٹوں کی سخت مانیٹرنگ یقینی بنائیں،مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے ذخیرہ اندوزوں کی دکانیں فوری سیل کر دیں،ڈی سی لاہور نےسرکاری نرخوں کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس کا حکم دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طاہر جمیل)عوامی دباؤ کام کر گیا،حکومت نے لاک ڈاؤن میں جزوی نرمی کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق جم، فٹنس سنٹرز اور اِن ڈور سپورٹس ایکٹیویٹیز سنٹرز کا وقت بڑھایا جائے گا۔
جم فٹنس سینٹرز کو رات 10 بجے تک اجازت یا پابندی سے مستثنٰی قرار دیا جائیگا۔
ضلعی انتظامیہ نے جم کے اوقات کار بڑھانے کا لاک ڈاؤن سے استثنیٰ کی تجویز دی تھی۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے ضلعی انتظامیہ کی تجاویز پر رضامندی ظاہر کر دی۔
یہ بھی پڑھیں:کالعدم شدت پسند تنظیم کی دھمکی، ایئرپورٹس کی سکیورٹی سخت
دوسری جانب ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی قیادت میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں قیمتیں چیک کیں۔
شہر میں 4,336 انسپکشنز کی گئیں، ناجائز منافع خوری پر 1 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ، 11افراد گرفتار جبکہ 8 دکانیں سیل کی گئیں۔
ڈی سی لاہور نےسرکاری نرخوں کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس کا حکم دیا ہے، ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا کہ پرائس مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر تمام مارکیٹوں کی سخت مانیٹرنگ یقینی بنائیں،مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے ذخیرہ اندوزوں کی دکانیں فوری سیل کر دیں،مقررہ نرخوں پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں ۔