آج کل جنگیں لڑنے کا دور نہیں ،سابق عالمی اسکواش چیمپئین جہانگیر خان کا بھارت کو پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد حماد) سابق عالمی اسکواش چیمپئین جہانگیر خان نے کہا کہ آج کل جنگیں لڑنے کا دور نہیں ہے ،بھارت کا کھیل کو سیاست میں لانا غلط ہے۔
جہانگیر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت کو پیغام دیا ہے کہ میں نے کبھی بھی کھیل میں سیاست نہیں دیکھی،بھارت کا کھیل میں سیاست کو لانا غلط ہے،اکثر سنتا ہوں کہ بھارت نے کھلاڑیوں کو ویزا دینے سے انکار کردیا ہے ،ہر کھلاڑی کی طرح میرا بھی بھارت ایک فین کلب ہے ،مجھے جب بھی بھارت کھیلنے کے لئے بلایا گیا وہاں جاؤں گا ،ہوسکتا ہے میرے جانے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کی راہ نکل ائے۔ہر کھلاڑی اپنے ملک کا سفیر ہوتا ہے ،بھارت کا پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے نہ دینا درست نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مودی سرکار کی میڈیا گردی، پاکستانی وزیر کا سوشل میڈیا اکاونٹ بلاک کرا دیا