مودی سرکار کی میڈیا گردی، پاکستانی وزیر کا انسٹا گرام اکاونٹ بلاک کرا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیانات نے بھارتی حکام کی نیندیں اُڑا دیں، مودی حکومت کی سفارش پر پاکستانی وزیر دفاع کا انسٹا گرام اکاونٹ ہی بلاک کر دیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے ایکس اکاونٹ پر پیغام میں بتایا ہے کہ مودی حکومت کی سفارش پر میرا انسٹا گرام اکاونٹ بند کر دیا گیا ہے۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے، بھارت کی جانب سے حملے کا خطرہ ہے، پاکستان ہائی الرٹ پر ہے۔
وزیردفاع نے برطانوی خبررساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی کسی بھی ممکنہ کارروائی کا جواب دینے کی تیاری کرلی ہے، بھارت کی جانب سے اشتعال انگیز بیانات سامنے آ رہے ہیں، بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ہیں۔

برطانوی خبررساں ایجنسی کو دیئے گئے انٹرویو میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت سے پہلگام واقعے کی غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں، بھارت کی جانب سے حملے کا خطرہ ہے، پاکستان ہائی الرٹ پر ہے،دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے۔
دریں اثنا وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے سری لنکا کے سیکرٹری دفاع ائیر وائس مارشل سمپتھ تھیویاکونتھا (ریٹائرڈ)اور سری لنکن نیوی کے کمانڈر وائس ایڈمرل کنچنا بناگوڈا نے وفد کے ہمراہ آج اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں اطراف نے دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے باہمی رضامندی پر زور دیا، وزیر دفاع نے پاکستان اورسری لنکا کے درمیان دیرینہ دوستی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اہم مسائل اور علاقائی تناظر میں نقطہ نظر کی قربت کو دیکھتے ہوئے دونوں ممالک کو کثیرالجہتی تعلقات کے مثبت انداز سے فائدہ اٹھاتے ہوئے موجودہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔
معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی، انسداد دہشت گردی میں ان کی کامیابیوں اور کوششوں کا اعتراف کیا۔فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان جاری تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور باہمی فائدہ مند شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کا عزم ظاہرکیا۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستانی عوام کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہیں،صدر ترکیہ