پاکستانی عوام کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہیں،صدر ترکیہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاک بھارت کشیدگی پر بیان دیتے ہوئے پاکستانی عوام کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
صدر اردوان نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی جلد کم ہو جائے گی، ترکیہ، خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرتا رہے گا،صدر ترکیہ نے پاکستانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور آئندہ بھی اپنی حمایت جاری رکھے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام حملےکے 5 منٹ بعدکسی پر الزام لگانا انتہائی نامناسب ہے: سابق امریکی نائب وزیر خارجہ