بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے 14 افراد ہلاک 

Apr 28, 2023 | 19:37:PM
بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے 14 افراد ہلاک 
کیپشن: آسمانی بجلی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست مغربی بنگال میں آسمانی بجلی گرنے سے 14 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ مغربی بنگال کے 5 مختلف اضلاع میں پیش آیا جہاں آسمانی بجلی گرنے کے واقعے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔
ڈیزاسٹرمینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق مغربی بنگال میں درمیانے درجے کی بارش ریکارڈ کی گئی جس دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعے بھی رونما ہوئے۔انتظامیہ کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے چاراموات ضلع پوربا بردھمان،جبکہ دو اموات مرشدآباد اور دو اموات شمالی 24 پرگناس میں رپورٹ ہوئیں کہ دیگر علاقوں میں بھی کچھ اموات ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق مرنے والے زیادہ ترکسان تھے جو اپنے کھیتوں میں کام کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: نگران مشیر صحت خیبرپختونخواڈاکٹر عابد جمیل عہدے سے مستعفی