پرویز الٰہی کیخلاف اینٹی کرپشن میں ایک اور مقدمہ درج

Apr 28, 2023 | 14:51:PM
پرویز الٰہی کیخلاف اینٹی کرپشن میں ایک اور مقدمہ درج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اینٹی کرپشن کورٹ لاہورنے سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کیخلاف اینٹی کرپشن میں ایک اور مقدمہ درج کرلیاگیا۔

اینٹی کرپشن عدالت کے جج علی رضا نے سماعت کی،عدالت نے 11 مئی تک اینٹی کرپشن کو گرفتاری سے روک دیا،عدالت نے پرویزالٰہی کو50 ہزارکے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی،سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویزالہیٰ نے نئے مقدمے میں بھی پیش ہو کرعبوری ضمانت لے لی۔

دوسری جانب اینٹی کرپشن کورٹ میں راولپنڈی رنگ روڑ پروجیکٹ کرپشن کیس کا فیصلہ سنایا گیا،ملزم سابق کمشنر راولپنڈی محمد محمود، اور اسسٹنٹ کمشنر وسیم تابش کو بری کر دیا گیا۔

ملزموں نے اینٹی کرپشن کورٹ میں بریت کی درخواست دائر کی تھی، عدالت نے دلائل کے بعد ملزموں کی بریت کی درخواست منظور کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے قافلے کی گاڑی کو حادثہ،ویڈیو بھی سامنے آ گئی