اداکار فیروز خان بھی عمرے کی ادائیگی کیلئے روانہ

Apr 28, 2022 | 12:45:PM
اداکار فیروز خان، فائل فوٹو
کیپشن: اداکار فیروز خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اداکار فیروز خان عمرہ ادائیگی کے لیے  روانہ ہوگئے۔

فیروز خان نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عمرے کی اطلاع دی،ویڈیو میں فیروز خان کو عمرہ ادائیگی کے لیے فلائٹ میں احرام پہنے بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

اسٹوری میں اداکار نے مداحوں سے سوال کیا کہ کیا آپ جانتے ہیں میں کہاں جارہا ہوں؟

ایک تصویر میں فیروز کو کسی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں بیٹھے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ رمضان میں شوبز انڈسٹری سمیت اسپورٹس کی متعدد شخصیات عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیںْ۔ 

 یہ بھی پڑھیں:      آج ملک بھر میں لیلۃ القدرعقیدت واحترام کیساتھ منائی جائیگی