آج ملک بھر میں لیلۃ القدرعقیدت واحترام کیساتھ منائی جائیگی

Apr 28, 2022 | 12:43:PM
ملک بھر میں آج لیلتہ القدر منائی جائیگی، فائل فوٹو
کیپشن: ملک بھر میں آج لیلتہ القدر منائی جائیگی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لیلۃ القدر آج عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی، ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعائیں مانگی جائینگی۔

ہزار مہینوں سے بہتر رات لیلۃ القدر آج عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی، آج نماز تراویح میں قرآن پاک کی قرات مکمل ہوگی، جس پر ختم قرآن کی محافل کا انعقاد ہوگا۔

قراء حضرات اور سامعین کو انعام و کرام اورعزت و احترام کے ساتھ رخصت کیا جائے گا، لوگ مساجد اورگھروں میں رات بھر عبادت کریں گے، بیشتر مساجد میں روزہ داروں کیلئے سحری کے خصوصی انتظامات ہوں گے۔  قمری مہینے کے حساب سے 27رمضان المبارک کو پاکستان کا قیام عمل آیا تھا، اس موقع پر ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:    تیز رفتار بس کی 24نیوز کی گاڑی کو ٹکر، پروڈیوسر شہید، 7 ملازم زخمی