شہباز شریف کا بشیر میمن کے انکشافات پر تحقیقات کا مطالبہ

Apr 28, 2021 | 16:01:PM
 شہباز شریف کا بشیر میمن کے انکشافات پر تحقیقات کا مطالبہ
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بشیر میمن کے انکشافات پر تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سابق ڈی جی ایف آئی اے کے ہوشربا انکشافات نے میرے دیرینہ موقف کی تصدیق کر دی۔

مسلم لیگ(ن) کے صدر  نے کہا کہ  بہت پہلے کہا تھا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ قائم ہے جو مسلم لیگ (ن) کے خلاف بے بنیاد مقدمات بنانے اور اس کے قائدین کو جیل بھجوانے کے لئے سرگرم عمل ہے۔نیب نیازی گٹھ جوڑ کی حقیقت اور احتساب کے نام پر جاری ڈھونگ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا۔بشیر میمن کے عمران نیازی کے بارے میں انکشافات  انتہائی شرمناک، تشویشناک ، افسوسناک اور قابل مذمت ہے ۔یہ فسطائیت اور منتقم مزاجی کی انتہا ہے،بشیر میمن کے انکشافات کی تحقیقات کرائی جائیں اور ملوث کرداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: لیگی رہنما 5 روز ہ  جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے