لیگی رہنما 5 روز ہ  جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

Apr 28, 2021 | 15:17:PM
لیگی رہنما 5 روز ہ  جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کو 5 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت میں جاوید لطیف کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں پولیس انہیں سخت سکیورٹی میں ماڈل ٹاؤن کچہری لائی۔رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کو مجسٹریٹ صابر ڈارکی عدالت میں پیش کیاگیا جہاں سرکاری وکیل اور جاوید لطیف کے وکلا نے دلائل دیے۔

 واضح رہے کہ پولیس نے جاوید لطیف کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا جو تقریباً 2 گھنٹے بعد سنایا گیا۔عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے جاوید لطیف کو 5 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔واضح رہےکہ سیشن عدالت سے عبوری ضمانت کے اخراج کے بعد گزشتہ روز جاوید لطیف کوگرفتار کیا گیا تھا۔