تحریک انصاف  کی ’’باپ ‘‘سے دوریاں بڑھنے لگیں

Apr 28, 2021 | 11:41:AM
تحریک انصاف  کی ’’باپ ‘‘سے دوریاں بڑھنے لگیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بلوچستان عوامی پارٹی اور تحریک انصاف بلوچستان میں لفظوں کی جنگ شدت اختیار کرگئی جس کے بعد پی ٹی آئی بلوچستان نے آج وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں ہونے والی تقریب میں شرکت سے انکار کردیا جب کہ تقریب میں وزیر اعظم کی شرکت متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی بلوچستان کے مطابق پی ٹی آئی بلوچستان کے پارلیمانی ارکان کا اجلاس  سردار یار محمد رند کی رہائش گاہ پر ہوا جس میں پی ٹی آئی بلوچستان کے پارلیمانی اراکین نے وزیراعلیٰ جام کمال کے سردار رند سے متعلق بیان پر تحفظات کا اظہار کیا ۔ترجمان کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی بلوچستان کےپارلیمانی اراکین آج وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے15 شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن کی تیاریاں، تاریخ بھی طے پاگئی

 پی ٹی آئی بلوچستان کے پارلیمانی ارکان کا کہناہے کہ عمران خان قائد ہیں ہم ان سے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے علاوہ کسی اور جگہ ملنے کے لیے تیار ہیں۔واضح  رہے کہ پی ٹی آئی بلوچستان کے پارلیمانی اراکین کے سربراہ سردار یار محمد رند نے صوبائی پر تنقید کی تھی جس کے جواب میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے سرداریار محمد رند کو مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر وہ معاون خصوصی اور وزارت چھوڑنا چاہتے ہیں تو ان کو روکا نہیں جاسکتا۔