پاکستان کے15 شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن کی تیاریاں، تاریخ بھی طے پاگئی

Apr 28, 2021 | 10:39:AM
پاکستان کے15 شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن کی تیاریاں، تاریخ بھی طے پاگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کورونا کی بگڑتی صورت حال ۔۔ دو ہفتے کیلئے مکمل لاک ڈاؤن لگانے پر غور ۔۔ مئی کے پہلے ہفتے سے پندرہ شہروں میں لاک ڈاؤن لگے گا ۔این سی او سی کے اجلاس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

 تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے مئی میں لاک ڈاؤن کے لئے وزارتوں اور انتظامیہ کو خط بھیج دیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ زیادہ کورونا کیسز والے اضلاع اور شہروں میں لاک ڈاؤن کا عبوری منصوبہ ہے۔ دو ہفتوں کا لاک ڈاؤن 2 یا 3 مئی سے نافذ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں پہلی بار اموات 200 کا ہندسہ عبور کر گئیں

اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ بہاولپور، حیدرآباد، لوئردیر، مردان، نوشہرہ، مالاکنڈ، چارسدہ، سوات، صوابی میں لاک ڈاؤن لگایا جائے گا۔مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مظفرآباد، سدھنوتی، پونچھ اور باغ میں بھی لاک ڈاؤن لگانے پر مشاورت کی گئی۔ متعلقہ شہروں میں کورونا پھیلاؤ روکنے کے لیے مناسب اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔