امریکی وزیر دفاع نے دنیا بھر میں تعینات اعلیٰ فوجی قیادت کو آئندہ ہفتے طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے دنیا بھر میں تعینات اعلیٰ فوجی قیادت کو آئندہ ہفتے اجلاس کیلئے طلب کرلیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اجلاس میں جنرلز اور ایڈمرلز کی بڑی تعداد شریک ہوگی اور امکان ہے کہ اس اجلاس میں قومی دفاعی حکمتِ عملی اور فوجی قیادت کی تعداد میں ممکنہ کمی جیسے موضوعات پر بات ہوگی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ اجلاس امریکی ریاست ورجینیا میں بلایا گیا ہے، اس حوالے سے پینٹاگون نے بھی تصدیق کردی ہے۔
اس حوالے سے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے دوران کوئی حیران کُن اعلان بھی سامنے آسکتا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے فوجی دستے دنیا بھر میں تعینات ہیں، جن میں جنوبی کوریا، جاپان اور مشرقِ وسطیٰ جیسے خطے شامل ہیں اور ان کی کمان ٹو، تھری، فور اسٹار جنرلز اور ایڈمرلز کے پاس ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کیلئےبڑا اعزاز،پورٹ قاسم دنیا کا نواں جدید ترین پورٹ بن گیا