پاکستان کیلئےبڑا اعزاز،پورٹ قاسم دنیا کا نواں جدید ترین پورٹ بن گیا

Sep 27, 2025 | 12:43:PM
پاکستان کیلئےبڑا اعزاز،پورٹ قاسم دنیا کا نواں جدید ترین پورٹ بن گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر وڑائچ )پاکستان کیلئے ایک اور بڑا اعزاز،پورٹ قاسم دنیا کا نواں جدید ترین پورٹ بن گیا،ورلڈ بینک نے پورٹ قاسم کو دنیا کا نواں ترقی یافتہ پورٹ قرار دے دیا۔

ایک بیان میں وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار نے کہا کہ پورٹ قاسم کی عالمی رینکنگ پاکستان کے لیے اعزاز ہے، یہ کامیابی حکومتی اصلاحات اور جدیدیت کا ثمر ہے، قاسم انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل نے جدید آپریشنز میں کلیدی کردار ادا کیا۔

جنید انوار چوہدری نے بندرگاہی آپریشنز کو عالمی معیار پر لانے کا عزم کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان جدید کاری سے خطے کا شپنگ حب بن رہا ہے، بندرگاہوں کی کارکردگی میں بہتری سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:جینیفر لارنس اور ایما واٹسن نے بھی غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کیخلاف آواز اٹھا دی