برازیلی سٹار فٹبالر رونالڈو لوئس نے تیسری شادی کرلی

Sep 27, 2023 | 21:44:PM
برازیلی سٹار فٹبالر رونالڈو لوئس نے تیسری شادی کرلی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) برازیلی سٹار فٹبالر رونالڈو لوئس نے برازیلین ماڈل سے تیسری شادی کر لی۔

برازیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق برازیل کے فٹبال لیجنڈ رونالڈو لوئس نزاریو 33 سالہ برازیلین ماڈل سیلینا لاکس کے ساتھ باضابطہ طور پر شادی کے بندھن میں بندھ گئے، رونالڈو لوئس اور 33 سالہ سیلینا لاکس 7 سال سے ایک دوسرے کے ساتھ رہ رہے تھے تاہم کچھ روز قبل شادی کا فیصلہ کیا۔ سٹار فٹبالر کی میلین ڈومینگیس اور ڈینییلا سیکاریلی کے ساتھ طلاق کے بعد یہ تیسری شادی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اہم کھلاڑی بڑے ٹورنامنٹ سے باہر

دوسری جانب سیلینا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھا کہ ہم اپنے خاندانوں کو مذہبی جشن کے لیے اکٹھا کررہے ہیں جس کے ساتھ بہت سی تقریبات کا آغاز ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ رونالڈو نے برازیل کی نمائندگی کرتے ہوئے 98 میچز میں حصہ لیا جس میں انہوں نے 62 گولز اسکور کیے، لیجنڈری فٹبالر نے سال 2002 میں اپنی ٹیم کو پانچواں فیفا ورلڈکپ ٹائٹل جیتنے میں بھی مدد کی۔