بلاول بھٹو سے ملاقات خیر سگالی تھی، کسی آئینی ترمیم پر بات نہیں ہوئی،مولانا فضل الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان)سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ملاقات خیر سگالی تھی،یہ ایجنڈا میٹنگ نہیں تھی،بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں کسی آئینی ترمیم پر بات نہیں ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پی پی پی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی،ملاقات میں قومی و سیاسی امور پر بات چیت،رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیاگیا،بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو اپنے گھر آنے کی دعوت دی، سربراہ جے یو آئی نے بلاول بھٹو زرداری کی دعوت قبول کرلی۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ آپ کے والد آصف زرداری ملاقات کرنے آئے،آپ بھی کئی بار آئے ،ہم ملاقات کرنے ضرور جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب کا چیف سکیورٹی افسر تبدیل،کس شہر میں اہم ذمہ داری سونپ دی گئی
سربراہ جے یو آئی نے میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ملاقات خیر سگالی تھی،یہ ایجنڈا میٹنگ نہیں تھی،بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں کسی آئینی ترمیم پر بات نہیں ہوئی،ان کاکہناتھا کہ مجھے اپوزیشن لیڈر بننے میں کوئی دلچسپی ہے نہ ایسی بات ہوئی،ہمیں معلوم ہے ہمارے پاس کتنے ارکان ہیں،ہم انہی ارکان کے ساتھ اپوزیشن میں رہیں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے پاک افغان مذاکرات کے حوالے سے غیر رسمی گفتگومیں ایک سوال’’پاک افغان امن مذاکرات کے حوالے سے آپ سے رابطہ کیا گیا تو کیا آپ کردار ادا کریں گے؟ کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ مذاکرات کی کامیابی کیلئے اگر سنجیدہ رابطہ کیا گیا تو ہم مثبت جواب دیں گے ، ملکی مفاد ہماری ترجیح ہے ہم ملکی مفاد کے پیش نظر ہی کام کریں گے۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ اگر پالیسی اختلافات ہیں اس کے باوجود ہم پاکستان کی مشکلات میں اضافہ نہیں دیکھنا چاہتے ،پاک افغان کشیدگی دونوں ممالک کیلئے مفید نہیں، رویے شدت کی طرف جارہے ہیں ،رویوں میں نرمی اور لچک لانا ہوگی،ان کاکہناتھا کہ بیانیہ بنانا اور پھر اس کی تشہیر کرنا مسئلے کا حل نہیں ہے ،اگر ہم افغانستان سے بھی لڑنا چاہتے ہیں اور بھارت سے لڑنا چاہتے،تو سفارتی گہرائی کہاں چلی گئی، بتائیں اسے پہلے افغانستان کے حوالے سے جو کچھ ہوا،وہ عالمی اتحاد کا تقاضا تھا؟
یہ بھی پڑھیں:ن لیگ نے بڑی سیاسی جماعت کی اہم وکٹ گرا دی