وزیراعلیٰ پنجاب کے چیف سکیورٹی افسر عثمان ٹیپو ڈی پی او ساہیوال تعینات ،نوٹیفکیشن جاری

Oct 27, 2025 | 19:05:PM
وزیراعلیٰ پنجاب کے چیف سکیورٹی افسر عثمان ٹیپو ڈی پی او ساہیوال تعینات ،نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے چیف سکیورٹی افسر عثمان ٹیپو کو ڈی پی او ساہیوال تعینات کردیاگیاجبکہ ڈی پی او ساہیوال رانا طاہر رحمن کو اے آئی جی ڈسپلن تعینات کردیا گیا ،آئی جی پنجاب نے تقرروتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کے پی ایس او حمزہ امان اللہ کو چیف سکیورٹی افسر وزیراعلیٰ پنجاب تعینات کردیا گیا۔ایس پی ڈولفن لاہور ارسلان زاہد کی خدمات وزیر اعلیٰ پنجاب آفس کے سپرد کر دی گئیں۔

ایس ایس پی آپریشنزملتان احمد زنیر چیمہ کی خدمات وزیر اعلیٰ پنجاب آفس کے سپرد کر دی گئیں۔چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے تقرروتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم آزاد کشمیر مستعفی؟ صدر ہاؤس سے اہم بیان آ گیا