میری قدرمیرے جانے کے بعدہوگی،واحدوزیراعظم ہوں جس نے خزانہ بھرا؛ چوہدری انوار الحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعظم آزاد کشمیر انوارالحق نے کہا ہے کہ میری قدرمیرے جانے کے بعدہو گی،میں واحد وزیراعظم ہوں جس نے خزانہ بھرا خالی نہیں کیا،میں اپنی کاکردگی پر مطمین ہوں اللہ نے مجھے کامیاب کیا اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں ۔
وزیراعظم ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جب تک میرے پاس قلم کا اختیار ہے، میں اپنے فرائض سرانجام دیتا رہوں گا،عدم اعتماد جمہوریت کا حسن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میری قدر میرے جانے کے بعد ہو گئی،جس گھر میں میں نے جنم لیا، اپنی خاطر اس کو آگ نہیں لگاسکتا،میرے چہرے پر کوئی ندامت دیکھائی نہیں دے گئی،میں اکیلا آیا تھا، آج دوستوں میں کھڑا ہوں ،میں واحد وزیراعظم ہوں جس نے خزانہ بھرا خالی نہیں کیا ۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جلد پریس کانفرنس کر وں گا جس میں تفصیلی بات ہو گی،میں اپنی کاکردگی پر مطمین ہوں اللہ نے مجھے کامیاب کیا اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں،وزیراعظم کے ہمراہ وزیر داخلہ کرنل وقار نور، وزیر صحت انصر ابدالی، وزیر حکومت اظہرصادق موجود ہیں۔
انوارالحق کا کہنا تھا کہ اگر کسی کی نمبر گیم پوری ہے تو عدم اعتماد کیوں نہیں لاتے ۔
یاد رہے ایک جانب پیپلز پارٹی نے نمبر گیم پوری کرنے کا دعوی کیا ہے جبکہ دوسری جانب وزیر اعظم مظفرآباد میں موجود پراعتماد نظر آ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے گرڈ سٹیشن جبی کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا