فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ اردن، شاہ عبداللہ اور ولی عہد سے ملاقاتیں

Oct 27, 2025 | 18:28:PM
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ اردن، شاہ عبداللہ اور ولی عہد سے ملاقاتیں
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اُردن کا سرکاری دورہ کیا، مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔ 

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ اور علاقائی امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستانی عوام، حکومت اور مسلح افواج کی جانب سے شاہ عبداللہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا کیا۔