امریکا چین تعلقات میں مثبت تبدیلی آئیگی: ڈونلڈ ٹرمپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کے پاس دنیا کی طاقتور ایٹمی آبدوزیں ہیں، روس پر مزید پابندیاں لگانی ہیں یا نہیں ، فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
جاپان کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جاپانی وزیراعظم سے ملاقات کا منتظر ہوں ، چینی صدر سے مثبت نوعیت کی بات چیت متوقع ہے، چینی صدر سے ملاقات میں ٹک ٹاک کا معاملہ زیرِ بحث آئے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور چین کے تعلقات میں مثبت تبدیلی آئے گی ، پیوٹن کو یوکرین جنگ فوری طور ہر ختم کرنی چاہیے، میں نے گزشتہ چند ماہ میں آٹھ جنگیں روکی ہیں، 9 ویں کو روکنے پر کام جاری ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ میرا ایم آر آئی ٹیسٹ درست نکلا ، میں مکمل طور پر صحت مند ہوں ، 2028 میں نائب صدر کے طور پر انتخابات نہیں لڑوں گا، یہ قدم قانونی طور پر ممکن ہے لیکن میں ایسا نہیں کرونگا۔
خیال رہے صدر ٹرمپ جاپان کے بعد اپیک سمٹ میں شرکت کیلئے جنوبی کوریا جائیں گے جہاں ان کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات شیڈول ہے ، اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں :فرانسیسی میوزیم سے ہیروں کی چوری میں ملوث مشتبہ افراد گرفتار