فرانسیسی میوزیم سے ہیروں کی چوری میں ملوث مشتبہ افراد گرفتار

Oct 26, 2025 | 21:00:PM
فرانسیسی میوزیم سے ہیروں کی چوری میں ملوث مشتبہ افراد گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پیرس کے میوزیم سے ہیرے چوری کرنے کی واردات میں ملوث دو سے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک ملزم کو ملک سے فرار ہوتے ہوئے ائیرپورٹ سے حراست میں لیا گیا ۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق وارت میں ملوث دو سے تین مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا جن کے نام اور تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں اور نہ ہی ہیروں کی دریافت کے متعلق کسی بات کی تصدیق کی گئی ہے۔

فرانس کے وزیر داخلہ لورینٹ مونیز نے سیکیورٹی فورسز کو کامیاب تحقیقات پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فورسز واقعہ کے بعد سے مسلسل تحقیقات میں مصروف تھیں جس کے بعد کامیابی سے گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ہانگ کانگ رن وے پر حادثے کا شکار کارگو طیارے کا ملبہ سمندر سے نکال لیا گیا