ہانگ کانگ رن وے پر حادثے کے شکار کارگو طیارے کا ملبہ سمندر سے نکال لیا گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ہانگ کانگ رن وے پر حادثے کا شکار ہونے والے کارگو طیارے کا ملبہ سمندر سے نکال لیا گیا ہے۔
بوئنگ 747 طیارہ دبئی سے ہانگ کانگ کے لیے پرواز بھر رہا تھا کہ ہانگ کانگ رن وے پر لینڈنگ کے دوران طیارہ پھسل کر قریبی سمندر میں جا گرا، حادثے کے ایک روز بعد طیارے کا ملبہ سمندر سے نکال لیا گیا ہے۔
کارگو طیارے کے حادثے کے بعد رن وے کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا، ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے طیارے کا بلیک باکس ریکور کر لیا گیا ہے ۔
یو ایس نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ ، ترکی ٹرانسپورٹ سیفٹی انویسٹی گیشن سینٹر کے ممبران نے مشترکہ طور پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ،فضائی تحقیقاتی ٹیم کے مطابق حادثے کے تحقیقاتی رپورٹ ایک مہینے میں جاری کر دی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں :امریکا کیساتھ برابری کی سطح پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں: ایران