پیرس میوزیم سے قیمتی زیورات چرانے کا الزام، 2 مبینہ چور گرفتار کر لئے گئے

Oct 27, 2025 | 10:05:AM
پیرس میوزیم سے قیمتی زیورات چرانے کا الزام، 2 مبینہ چور گرفتار کر لئے گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)فرانسیسی میڈیا کے مطابق پیرس کے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی زیورات کی چوری کے الزام میں 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پیرس کے پراسیکیوٹر کے دفتر نے بتایا کہ ایک شخص کو چارلس ڈی گال ایئرپورٹ سے اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ پرواز کے لیے تیار ہو رہا تھا۔

 اطلاعات کے مطابق وہ الجزائر جانے والا تھا، جبکہ دوسرا مشتبہ شخص مالی جانے کی تیاری کر رہا تھا۔

گزشتہ اتوار 4 مسلح چوروں نے دن دہاڑے کرین کی مدد سے دنیا کے مشہور ترین میوزیم لوور میں داخل ہو کر تقریباً 88 ملین یورو (102 ملین ڈالر) مالیت کے زیورات چرا لیے تھے۔

فرانسیسی وزیرِ انصاف نے اعتراف کیا ہے کہ سیکیورٹی کے نظام میں سنگین ناکامی ہوئی، جس سے ملک کی ساکھ بھی متاثر ہوئی۔

فرانسیسی پولیس کے مطابق چور صرف 4 منٹ میں کارروائی مکمل کر کے 2 سکوٹروں پر فرار ہو گئے۔

 رپورٹس کے مطابق واردات کی جگہ سے ملنے والے ڈی این اے شواہد کی مدد سے ایک مشتبہ شخص کی شناخت ممکن ہوئی۔

 جائے وقوعہ سے دستانے  جیکٹ بھی ملی،چوری شدہ زیورات میں امپریس یوجینی، جو نپولین سوم کی اہلیہ تھیں، کا تاج، ماری لوئز کا ہار، اور ایک جوڑی بالیاں شامل ہیں۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ ممکن ہے زیورات کو پہلے ہی توڑ کر الگ الگ ٹکڑوں میں فروخت کے لیے تیار کر لیا گیا ہو، جس سے ان کی بازیابی تقریباً ناممکن ہو جائے گی۔

واقعے کے بعد فرانس بھر میں عجائب گھروں اور ثقافتی اداروں کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے، جبکہ لوور میوزیم نے اپنے قیمتی زیورات کو بینک آف فرانس کے زیرِ زمین خفیہ لاکرز میں منتقل کر دیا ہے۔