امریکا نے پاکستان سے تعلقات میں حالیہ بہتری حوصلہ افزا قرار دے دی

Oct 27, 2025 | 09:44:AM
امریکا نے پاکستان سے تعلقات میں حالیہ بہتری حوصلہ افزا قرار دے دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( ویب ڈیسک ) امریکا نے پاکستان سے تعلقات میں حالیہ بہتری حوصلہ افزا قرار دے دی۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ پاکستان سے تعاون خطے میں استحکام اور ترقی کیلئے اہم ہے، پاکستان کے ساتھ تعلقات میں توسیع سفارتی ہدف ہے، پاکستان سے تعاون کو انسداد دہشت گردی سے آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا پاکستان سے اسٹریٹجک تعلقات کے مواقع دیکھ رہا ہے، پاکستان کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے کے مواقع موجود ہیں، پاکستان سے تعلقات باہمی مفادات کی بنیاد پر بڑھا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:برڈ فلو  سے لاکھوں جانور ہلاک

امریکی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد سے تعلقات کا نئی دہلی سے کوئی تعلق نہیں، بھارت نے پاک امریکا تعلقات پر کوئی تشویش ظاہر نہیں کی۔