برڈ فلو نے جرمنی کو لپیٹ میں لے لیا، لاکھوں جانور ہلاک

Oct 27, 2025 | 08:30:AM
برڈ فلو نے جرمنی کو لپیٹ میں لے لیا، لاکھوں جانور ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )جرمنی میں برڈ فلو کی خطرناک لہر جاری ہے، بیماری کو مزید پھیلنے سے بچانے کیلیے اب تک لاکھوں جانوروں کو تلف کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نوہارڈن برگ کے فارم میں80ہزاربطخیں تلف کردی گئیں وائرس تیزی سے پھیلنے کاخدشہ تھا، فوری کارروائی کی، حکام نے متاثرہ علاقے میں پولٹری کی نقل و حرکت پر عارضی پابندی عائد کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جرمنی میں برڈ فلو (ایویئن انفلوئنزا) کے پھیلاؤ کے بعد 30 سے زائد پولٹری فارموں کو اپنے پرندے تلف کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔

 یہ بھی پڑھیں:سزا یافتہ ٹک ٹاکرسے متعلق اہم خبر

 ابتدائی سروے کے مطابق اب تک مجموعی طور پر تقریباً چار لاکھ مرغیاں، بطخیں، ہنس اور دیگر پرندے تلف کر دیے گئے ہیں تاکہ بیماری آگے نہ پھیل سکے۔

ماہرین کے مطابق جنگلی پرندے جو سردیوں میں جنوب کی طرف ہجرت کرتے ہیں، اس بیماری کے پھیلاؤ کا بڑا ذریعہ ہیں۔ اگرچہ یہ بیماری اب جرمنی میں سال بھر موجود رہتی ہے لیکن موسم خزاں میں پرندوں کی ہجرت کے دوران اس کے پھیلنے کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

ایف ایل آئی کے مطابق اس سال انفیکشن کی لہر معمول سے پہلے شروع ہو چکی ہے، خاص طور پر شمال مغربی برانڈنبرگ میں جہاں وہ بڑی تعداد میں مر رہے ہیں۔