باجوڑ: سابق صوبائی وزیر و ایم پی اے انورزیب خان کی رہائشگاہ پر بم دھماکہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: فیسبوک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شاہد جان)پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیرو ایم پی اے انورزیب خان کی رہائشگاہ پر بم دھماکہ ہوا ہے۔
خیبرپختونخوا کے علاقے باجوڑ میں ممبر صوبائی اسمبلی( ایم پی اے )و سابق صوبائی وزیر انورزیب خان کی رہائشگاہ پر بم دھماکہ ہوا ہے۔
دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا تاہم دھماکہ کے وقت ایم پی اے انورزیب گھر پر موجود نہیں تھے۔
ممبر صوبائی اسمبلی انور زیب خان نے واقعہ کے تصدیق کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سابق وزیرِاعظم کی حالت تشویشناک ،آئی سی یو منتقل