لاہور: بالیاں نوچنے والی 2 برقعہ پوش خواتین گرفتار 

Nov 27, 2025 | 21:11:PM
لاہور: بالیاں نوچنے والی 2 برقعہ پوش خواتین گرفتار 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) لاہورمیں بالیاں نوچنے والی 2 برقعہ پوش خواتین کو گرفتار کر لیاگیا۔

ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن شفقت سرور نے اتفاق میٹرک سٹیشن سے خواتین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن کاکہناتھا کہ خواتین ملزمان میٹرو بس سے خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچ کر فرار تھیں، سی سی ٹی وی فوٹیج میں 1 ملزمہ کو فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایس پی شہربانو نقوی کاکہناتھا کہ  متاثرہ خاتون کی نشاندہی پر دونوں خواتین کو گرفتار کیا گیا،  برقعہ پوش خواتین ملزمان میٹرو بس میں سوارخواتین کی بالیاں نقدی، موبائلز چراتی تھیں،گرفتار خواتین سے بالیاں اور چھینی گئی نقدی برآمد کرکے مقدمہ درج  کرلیاگیا۔شہر بانو نقوی کاکہناتھا کہ جرائم کو کنٹرول کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

یادرہے کہ چند روز قبل بھی خواتین گینگ میٹرو بس میں خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچ کر فرار ہو گئی تھیں ۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: