بھارتی بیٹر کی ڈومیسٹک میچ میں دھواں دار بیٹنگ، 31 گیندوں پر سنچری بنا ڈالی

Nov 27, 2025 | 17:28:PM
بھارتی بیٹر کی ڈومیسٹک میچ میں دھواں دار بیٹنگ، 31 گیندوں پر سنچری بنا ڈالی
کیپشن: اُرول پٹیل ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ سید مشتاق علی ٹرافی میں گجرات کے بیٹر نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 31 گیندوں پر برق رفتار سنچری بناڈالی۔

بدھ کو   سید مشتاق علی ٹرافی میں گجرات اور سروسز کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔ جہاں سروسز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں گجرات کے کپتان اُرول پٹیل نے  دھواں دار بیٹنگ کی اور مخالف ٹیم کے بولرز کا بھرکس نکال دیا۔

پٹیل نے 31 گیندوں پر سنچری سکور کی جبکہ 37 گیندوں پر 119 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔پٹیل کی اس اننگز میں 12 چوکے اور 10 چھکے شامل تھے۔

گجرات نے 183 رنز کا ہدف با آسانی 13 ویں اوور میں2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پٹیل کی 31 گیندوں پر سنچری کسی بھی بھارتی بیٹر کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دوسری تیز ترین سنچری ہے۔

 اس سے قبل پٹیل نے ہی سید مشتاق علی ٹرافی کے گزشتہ سیزن میں 28 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔ جوکہ ابھیشیک شرما کے ساتھ مشترکہ طور پر بھارتی بیٹر کی تیز ترین ٹی ٹوئنٹی سنچری ہے۔