روس میں 30 سالہ فٹنس کوچ وزن بڑھانے کے چکر میں جان کی بازی ہار گیا

Nov 27, 2025 | 14:33:PM
 روس میں 30 سالہ فٹنس کوچ وزن بڑھانے کے چکر میں جان کی بازی ہار گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)روس سے تعلق رکھنے والا 30 سالہ فٹنس کوچ اور سوشل میڈیا انفلوئینسر دمتری نوئینزن اپنے ایک غیر معمولی وزن بڑھانے کے تجربے کے دوران جان کی بازی ہار گیا۔

سوشل میڈیا انفلوئینسر دمتری نوئینزن اپنے فالوورز کو وزن کم کرنے کی ترغیب دینے کے لیے خود تیزی سے وزن بڑھا کر اور بعدازاں ڈرامائی طور پر وزن میں کمی لانے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

نوئینزن کئی ہفتوں تک روزانہ 10 ہزار سے زائد کیلوریز لینے کا تجربہ کر رہے تھے، 20 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر نے 67 کلو وزن کم کرکے سب کو حیران کردیا ۔

 اِن کی روزمرہ کی خوراک میں پیسٹریز، کیک، ڈمپلنگز، میئونیز، برگر اور دو پیزا شامل تھے۔

مزید پڑھیں:دنیا کا سب سے پستہ قد گھوڑا، جرمنی کے ’’پیومکل‘‘ نے گینیز ریکارڈ قائم کر دیا

ایک ماہ میں انفلوئینسر نے تقریباً 13 کلو وزن بڑھایا لیا تھا اور اپنی آخری انسٹاگرام پوسٹ میں انہوں نے بتایا تھا کہ اِن کا وزن اب 105 کلو تک پہنچ چکا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دمتری نوئینزن نے موت سے ایک روز قبل دوستوں کو بتایا تھا کہ وہ طبیعت بگڑنے کے باعث ڈاکٹر سے ملنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

 اسی رات نیند کے دوران ہی اِن کے دل نے کام کرنا بند کر دیا جس کے سبب اِن کی موت واقع ہو گئی۔

دمتری نوئینزن کی موت پر فٹنس و طبی ماہرین نے سوشل میڈیا صارفین کو ایسے خطرناک تجربات سے دور رہنے کی تلقین اور اس واقعے کو دوسروں کے لیے ایک بڑا سبق قرار دیا ہے