دنیا کا سب سے پستہ قد گھوڑا، جرمنی کے ’’پیومکل‘‘ نے گینیز ریکارڈ قائم کر دیا

Nov 27, 2025 | 13:52:PM
دنیا کا سب سے پستہ قد گھوڑا، جرمنی کے ’’پیومکل‘‘ نے گینیز ریکارڈ قائم کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جرمنی میں 21.1 انچ قد کے ایک تھراپی گھوڑے نے پستہ قد گھوڑے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

گھوڑے کی مالکن کیرولا ویڈمن نے بتایا کہ انہوں نے پیومکل کو 2020 کو گود لیا تھا، اس وقت یہ صرف پانچ ماہ کا تھا اور اس کا قد 18 انچ تھا۔

انہوں نے گینیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ وہ اس کو دیکھنے گاڑی چلا کر گئیں اور جب دیکھا تو حیران رہ گئیں، انہوں نے کبھی اتنا چھوٹا گھوڑا نہیں دیکھا تھا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز نے پیومکل کے قد کی تصدیق کی اور پھر اس کے دنیا کے سب سے پستہ قد کے ریکارڈ کا اعلان کیا۔

 یہ گھوڑا پچھلے ریکارڈ ہولڈر گھوڑے سے ڈیڑھ انچ چھوٹا ہے۔

مزید پڑھیں:امریکہ:23 سالہ طالبہ اپنے ہی پالتو کتوں سے ہلاک