عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کا جیل ٹرائل منسوخ

Nov 27, 2025 | 12:36:PM
عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کا جیل ٹرائل منسوخ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کا اڈیالہ جیل میں آج ہونے والا ٹرائل منسوخ کر دیا گیا ہے۔

آئندہ سماعت کے لئے وکلاء کو جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد سے آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق عدالتی عملے نے وکلاء صفائی اور پراسیکیوشن کو سماعت منسوخ ہونے کے حوالے سے باضابطہ آگاہ کر دیا ہے۔

وکیل صفائی خالد یوسف چودھری کے مطابق مقدمہ کی آئندہ سماعت کے حوالے سے آج جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد سے آگاہ کیا جائے گا۔

کیس کی سماعت میں پراسیکیوشن کی جانب سے وکلاء صفائی کے دلائل کے بعد جواب الجواب دیئے جانا تھے۔

کیس کی آخری سماعت گزشتہ ماہ اڈیالہ جیل میں ہوئی تھی جسمیں وکلاء صفائی نے اپنے حتمی دلائل مکمل کئے تھے۔

مزید پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس: پرویز الہٰی کا عدالت میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ