منی لانڈرنگ کیس: پرویز الہٰی کا عدالت میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے منی لانڈرنگ کیس میں لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
چودھری پرویز الہٰی کے وکیل نے ایک روزہ حاضری سے معافی کی درخواست دائر کر دی،وکیل کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پرویز الہٰی کی طبیعت ناساز ہے، ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری سے معافی کی درخواست منظور کرے۔
واضح رہے کہ اینٹی کرپشن عدالت کے جج جاوید اقبال وڑائچ کچھ دیر بعد اس کیس پر سماعت کریں گے۔
چودھری پرویز الہٰی سمیت دیگر کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مبینہ بھرتیوں کا مقدمہ درج ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک ساتھ 4چھٹیاں،عوام کی موجیں لگ گئیں