وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈز پر فائرنگ،2 اہلکار زخمی، واقعہ دہشتگردی ہے:ٹرمپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکی ریاست واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈ کے 2 اہلکاروں کو گولی مار دی گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کے قریب ایک شخص نے نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی، فائرنگ سے زخمی ہونے والے دونوں اہلکاروں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جن کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔ امریکی حکام کے مطابق مشتبہ شخص کی شناخت 29 سال کے افغان شہری رحمان اللہ لکنوال سے کر لی گئی ، رحمان اللہ 2021 میں امریکا آیا تھا۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیوٹ نے کہا کہ وہ تمام تر صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور صدر ٹرمپ کو فائرنگ کے واقعے سے متعلق بریفنگ دیدی گئی ہے۔
National Guard shot near the White House at a little before 2:15.
— Mari Otsu (@marisotsu) November 26, 2025
I was in an Uber to work, with my cameraman, and heard multiple shots fired as we passed Farragut West.
A member of the National Guard fell while others rushed onto the scene.
Area still on lockdown and… pic.twitter.com/A4wKORrEZg
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد وائٹ ہاؤس کو عارضی طور پر بند کردیا گیا۔ جائے وقوعہ کے اطراف کے علاقے کو بھی گھیرے میں لے لیاگیا، پولیس نے شہریوں کو آئی اسٹریٹ کے قریب جانے سے گریز کی ہدایت کی ہے۔
امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کی سیکرٹری نے کہا کہ ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر معلومات اکٹھی کر رہے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واقعے پر رد عمل دیتے ہوئے نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے شخص کو جانور قرار دیدیا، ٹرمپ نے خبردار کیا کہ نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے شخص کو بھاری قیمت چکانی ہوگی،نیشنل گارڈز کے ممبران پر حملہ دہشتگردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ نفرت اور برائی کی علامت ہے، وائٹ ہاؤس سے چند قدم کے فاصلے پر نیشنل گارڈزکے اہلکاروں کو گولی ماری گئی، بائیڈن دور میں داخل ہوئے ہر پناہ گزین کی لازمی جانچ ہوگی۔
دونوں اہلکاروں کا تعلق ریاست ویسٹ ورجینیا سے تھا، ویسٹ ورجینیا کے گورنر نے کہا کہ وہ وفاقی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور تحقیقات کی جاری ہیں۔
دوسری جانب فائرنگ کے واقعے کے بعد واشنگٹن کے رونالڈ ریگن ائیرپورٹ پر پر وازوں کو سکیورٹی کی وجہ سے گراؤنڈ کیا گیا تاہم کچھ دیر کی بندش کے بعد ائیرپورٹ پر معمول کی کارروائیاں دوبارہ شروع کردی گئیں۔