بلدیاتی انتخابات میں شکست، تائیوان کی صدر پارٹی سربراہی سے مستعفی

Nov 27, 2022 | 20:26:PM
تائیوان، بلدیاتی انتخابات، حکمران جماعت، صدر، مستعفی،
کیپشن: سائی انگ وین، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تائیوان کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کی شکست پر صدر سائی انگ وین پارٹی کی صدارت سے مستعفی ہوگئیں۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات میں شکست کی تمام ذمہ داری مجھے قبول کرنی چاہئے، اپنی جماعت ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کی صدارت سے مستعفی ہو رہی ہوں۔
خیال رہے کہ تائیوان کے بلدیاتی انتخابات میں چین حامی اپوزیشن جماعت نے برتری حاصل کی ہے۔تائیوان میں میئر اور کونسلرز کے انتخاب کیلئے انتخابات گزشتہ روز ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اسمبلی سے نکلنے کو تیار ، عمران خان کے حکم کا انتظار ہے،مشتاق غنی