اسمبلی سے نکلنے کو تیار ، عمران خان کے حکم کا انتظار ہے،مشتاق غنی

Nov 27, 2022 | 20:01:PM
سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی، مشتاق غنی، اسمبلی، نکلنے کو تیار، عمران خان، حکم کا انتظار،
کیپشن: مشتاق غنی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی سے نکلنے کو تیار ہیں، عمران خان کے حکم کا انتظار ہے، ایک لمحے کی تاخیر نہیں ہو گی۔
اسمبلی تحلیل کے عمران خان کے اعلان پر سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کا بیان سامنے آگیاہے۔انکاکہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی سے نکلنے کو تیار ہیں، خیبرپختونخوا اسمبلی میں اس وقت پی ٹی آئی کو نکال دیں تو پیچھے خالی کرسیاں ہی ہیں۔ خیبر پختونخوا سے تمام پی ٹی آئی اراکین عمران خان کے حکم کے منتظر ہیں۔ 
رانا ثنا اللہ کے بیانات کو بوسیدہ ٹی وی سیریل کے سکرپٹ جیسے قراردیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے پاور شو نے امپورٹڈ سرکار کی حیثیت اسے دیکھا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار اور آصف زرداری کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی