مریم صفدر نے وی وی آئی پی طریقے سے جیل کاٹی،فیاض الحسن چوہان

Nov 27, 2020 | 15:47:PM
مریم صفدر نے وی وی آئی پی طریقے سے جیل کاٹی،فیاض الحسن چوہان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

24نیوز: وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مریم صفدر نے وی وی آئی پی طریقے سے جیل کاٹی، بیگم صفدر کافی، سینڈوچ اور چائے خود بناتی تھیں، 10 سال حکومت میں رہے لیکن جیلوں کی حالت زار پر توجہ نہ دی، ان کا فوری کورونا ٹیسٹ کیا جائے اور مثبت آنے پر انہیں قرنطینہ کر دیا جائے۔

 
تفصیلات کے مطابق وزیر جیل خانہ جات پنجاب نے نیوز کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیگم صفدر کو ایک سال بعد یاد آیا کہ جیل میں چوہوں والا کھانا دیا جاتا تھا۔آپ یہ کہیں کہ صبح اٹھانے کی ذمہ داری بھی حکومت کی ہے، مریم نواز کو جیل کی کینٹین سے کھانا منگوانے کی اجازت تھی، بیگم صفدر کافی، سینڈوچ اور چائے خود بناتی تھیں، ان کو بہترین ٹائلز والے واش روم دیئے گئے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا علیم خان نے چند ہفتے جیل کاٹی، کروڑوں روپے جیلوں کی بہتری کیلئے لگائے، علیم خان اب بھی قیدیوں کی بہتری کیلئے معاونت کر رہے ہیں، 3 دن یہ عام قیدی کی طرح جیل کاٹیں گے تو نسلیں یاد آجائیں گی، جیل حکام کو کہا شہباز شریف،حمزہ سے غیرانسانی رویہ نہ رکھا جائے۔

وزیر جیل خانہ جات پنجاب نے کہا کہ نواز شریف صحت کو نظرانداز کرتے ہیں، مریم صفدر خود کو فٹ رکھنے کیلئے ڈائٹ کرتی ہیں، کوٹ لکھپت، اڈیالہ جیل میں ان کے اپنے سپرنٹنڈنٹ لگائے ہوئے ہیں، جس سپرنٹنڈنٹ کو آپ نے تعینات کیا وہ غیر انسانی سلوک کرے گا ؟ مریم صفدر کو لان تک کی رسائی جیل میں میسر تھی۔