مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا

May 27, 2026 | 10:31:AM
 مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )مری کے سرکل بکوٹ یو سی پلک میں قربانی کے لیے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق بیل کو گاڑی سے اتارا گیا تو وہ بے قابو ہوکر ملحقہ گھر کی چھت پر چلا گیا ، چھت پر کوئی رکاوٹ نہ ہونے کے باعث بیل گہری کھائی میں جاگرا۔

علاقہ مکینوں نے بتایا کہ بلندی سے گر کے بیل شدید زخمی ہوگیا جسے موقع پر ہی ذبح کردیا گیا ۔

 یہ بھی پڑھیں:گیس کی فراہمی، نیا شیڈول سامنے آگیا

واضح رہے کہ ملک بھر میں آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جاری ہے اور مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی پیش کر رہے ہیں۔

کراچی سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد کیے گئے جس میں امت مسلمہ اور ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحا لی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔