خوشخبری !عید کے موقع پر شہریوں کیلئے پارکوں میں مفت آئس کریم

May 27, 2026 | 10:19:AM
خوشخبری !عید کے موقع پر شہریوں کیلئے پارکوں میں مفت آئس کریم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دبئی میں عید کے پرُمسرت موقع پر شہریوں کے لیے عوامی پارکوں میں مفت آئس کریم دی جائے گی۔

عید کے پہلے دن ان پبلک پارکوں میں آنے والے رہائشیوں اور سیاحوں کو شام 5 بجے سے شام 7 بجے کے درمیان مفت آئس کریم کے اسکوپس سے نوازا جائے گا۔

جن پارکوں میں 27 مئی کو مفت آئس کریم دی جائے گی وہ یہ ہیں، کریک پارک، مشرف نیشنل پارک، زبیل پارک، الصفا پارک، البرشہ تالاب پارک، النہدہ تالاب پارک۔

یہ اقدام دبئی میں عید کی وسیع تر تیاریوں کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا ہے جس کا مقصد سال کی سب سے زیادہ متوقع عوامی تعطیلات میں سے ایک کے دوران امارات میں خاندان کے لیے دوستانہ ماحول بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:قیامت خیز گرمی، 7افراد چل بسے