پشاور: بارش اور طوفان سے ہوٹل کی چھت گرنے کا واقعہ، 5افراد زخمی

May 27, 2025 | 17:40:PM
پشاور: بارش اور طوفان سے ہوٹل کی چھت گرنے کا واقعہ، 5افراد زخمی
کیپشن: پشاور: بارش اور طوفان سے ہوٹل کی چھت گرنے کا واقعہ، 5افراد زخمی
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (جہانزیب آفریدی)پشاور کے علاقے گلزار چوک متنی میں شدید بارش اور طوفانی ہواؤں کے باعث ایک ہوٹل کی چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں پانچ افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہو گئے۔

  ہوٹل میں متعدد افراد موجود تھے جہاں چھت گرنے سے 5 افراد زخمی ہوئے،مقامی افراد اور ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ملبے میں دبے افراد کو نکالا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں ؛  عمران خان سے ملاقات کا دن؛ اڈیالہ جیل کے باہر علی محمد خان کی پولیس سے تلخ کلامی