پاکستان بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا

May 27, 2025 | 15:10:PM
پاکستان بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستان اور بنگلہ  دیش کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔

آئی سی سی ایلیٹ میچ ریفریز پینل کے ممبر سری لنکا کے رنجن مدوگالے سیریز کے میچ ریفری ہوں گے۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے آصف یعقوب اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائر ہوں گے، احسن رضا تھرڈ امپائر ہوں گے جب کہ فیصل خان آفریدی فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔

  یہ بھی پڑھیں:خبردار ہو جائیں۔۔۔سکولوں میں بڑی پابندی لگ گئی

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں راشد ریاض اور وقار فیصل خان آفریدی آن فیلڈ امپائرز ہوں گے، احسن رضا تھرڈ امپائر ہوں گے اور آصف یعقوب فورتھ امپائر ہوں گے۔

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں احسن رضا اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائر ہوں گے، فیصل خان آفریدی تھرڈ امپائر ہوں گے جب کہ راشد ریاض وقار چوتھے امپائر ہوں  گے۔