پنجاب:کل سکولو ں میں چھٹی نہیں ہو گی،مراسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز ) پنجاب حکومت نے یوم تکبیر پر سکولز کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے مطابق 28 مئی کو صوبے کے تمام سکولز کھلے رہیں گے، اس حوالے سے تمام ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ بھجوا دیا گیا، مارننگ اسمبلی میں سپیشل پروگرامز، ملی نغمے اور پاک افواج کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:راہول گاند ھی کے چبتے سوالات نے مودی حکومت کی نیندیں اڑا دیں
یوم تکبیر کی اہمیت پرتقریری مقابلے، آرٹس اورملی نغموں کے مقابلوں کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیمنٹ سستا، فی بوری کتنے کی ملے گی؟نیا ریٹ سامنے آ گیا
مراسلے کے مطابق تمام مقابلے تمام سرکاری اسکولز میں ضلعی سطح پر ہوں گے، ضلعی سطح پر مقابلے جیتنے والوں کو 50 ہزار انعام دیا جائے گا، یوم تکبیر کے پروگرامز کے بعد گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: خبردار ہو جائیں،سکولوں میں بڑی پابندی لگ گئی