سندھ، سکولوں میں اجرک اور ٹوپی کا تحفہ دینے پرپابندی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)حکومتِ سندھ کی جانب سے سکولوں میں بطور تحفہ اجرک اور ٹوپی دینے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
سندھ حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں سرکاری تقریبات میں تحائف دینے کی روایت ختم کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔
دوسری طرف مہمانوں کے استقبال کےلیے بچوں کو کھڑا کرنے پر بھی مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بچوں کا استقبال کی تقریبات کےلیے استعمال غیر مناسب ہے۔
نوٹیفکیشن کے متن کے مطابق احکامات کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں:قربانی کے اونٹ نے شہری کا ہاتھ چبا ڈالا